پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر پر کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایک اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور اور دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، پہلی ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے پشاور دوپہر 2 بجر30منٹ پرکراچی سے چلے گی۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کے مطابق ٹرین 14 کوچز پر مشتمل اور سب کی سب کانومی کلاس ہیں، ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
دوسری اسپیشل ٹرین 30 اپریل کو کراچی سے لاہور اورشام کو کراچی کینٹ سے چلے گی، پاکستان ریلوے کراچی کا کہنا ہے کہ ٹرین 2 اے سی بزنس 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 10 اکانومی کلاس ہوں گی۔