سابق ڈی جی FIA بشیر میمن بے قصور قرار


سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف ایف آئی کے 3 مختلف مقدمات کیس میں سیشن کورٹ لاہور نے بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا ہے۔

سیشن کورٹ لاہور نے استفسار کیا کہ تفتیش میں ابھی تک کیا رپورٹ ہے ؟ ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، بشیر میمن ایف آئی اے کو مطلوب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہو گی، پاکستان کا وقار بحال کیا جائیگا: ڈی جی ایف آئی اے

ایف آئی اے تفتیشی افسر نے کہا کہ بشیر میمن تینوں مقدمات میں ملوث نہیں ہیں، بشیر میمن کے وکلا نے درخواستیں واپس لے لیں، سیشن کورٹ لاہور نے کہا کہ ہم تفتیشی کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں