الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف درخواست، انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ سننے کافیصلہ

الیکشن کمیشن election commision

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف تحریک انصاف کی درخواست کو انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ یکجا کر کے آج ہی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی اکائونٹس کی طرح 17 سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی سکروٹنی سے انکاری ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی نے وکیل انورمنصور خان اور شاہ خاور ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کی چھان کا حکم دیا جائے۔ اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات عام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا

الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ 17 سیاسی جماعتوں کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن سیاسی تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ یہی سوال آپ نے انٹراکورٹ اپیل میں نہیں اٹھایا؟ وہ اپیل بھی آج لگی ہوئی ہے، درخواست میں مسلم لیگ ن، پی پی پی ، ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ،عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک۔۔باپ ، بی این پی ،اے این پی ،پی ٹی آئی و دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں