طویل عرصے تک کورونا میں مبتلا رہنے والا شخص انتقال کر گیا


برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے طویل عرصے تک متاثر رہنے والا شخص انتقال کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا شہری جو 1 سال اور آٹھ ماہ تک وبا میں مبتلا رہا آج اس کی موت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق   مریض کورونا کے 10 ویرئنٹس کا شکار ہوا تھا، جن میں الفا، گاما اور اومیکرون شامل ہیں۔

چین میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریض کا مدافعتی نظام کمزور تھا اور کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 18ماہ تک وبائی بیماری سے لڑتا رہا ۔

طبی ماہرین و اسپتال نے مریض کی حالت، عمر اور ویکسین لگانے سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔


متعلقہ خبریں