لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا وہ رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی اور ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا اور اب وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ریاست کو اس سے ایک فتنہ کی طرح سے نمٹنا ہو گا۔
جس طرح سے عمران نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی، ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا،جس ڈھٹائی سے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا،انھیں پاؤں تلے روندا،اور اب جس طرح وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہا ہے، ریاست کو اس سے ایک فتنہ کے طرح نمٹنا ہو گا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2022
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا اور یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ لہذا یہ شخص کسی بھی رحم یا رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا۔ یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2022