پی ٹی آئی کےناکام سیاستدان بلاول بھٹو کی سیاست سے خوفزدہ ہیں، شیری رحمان

فوٹو: فائل


نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سینیٹر شیری رحمان  کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ناکام سیاستدانوں کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست سے خوف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی مارچ سے بھی اتنا ہی پریشان تھی جتنا اب ان کے لندن کے دورے سے ہے۔بلاول بھٹو زرداری عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوان سیاستدان نے عدم اعتماد تحریک کی قیادت کر کے ثابت کر دیا وہ اس ملک کی سیاست کا مرکز ہیں۔مخالفین کے پاس جب سیاسی جواب نہیں ہوتے تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کی بدزبانی اور بدتمیزی سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے نوجوان قائد نے ان کی سیاسی دکان بند کر دی ہے۔اب بد تہذیبی اور گالم گلوچ کی نہیں، پارلیمان، آئین اور جمہوریت کی سیاست ہوگی۔


متعلقہ خبریں