جوناتھن 190 برس کا ہو گیا


دنیا کا سب سے عمر رسیدہ کچھوا جوناتھن 190 برس کا ہو گیا ہے۔

جوناتھن 1832 میں پیدا ہوا تھا اور اس خاص نسل کے کچھوے زیادہ سے زیادہ 150 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں لیکن اس کچھوے نے زندہ رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جوناتھن کو دنیا  میں سب سے لمبی عمر پانے والے کچھوے کاخطاب دیا گیا ہے۔

یہ  کچھوا 39 امریکی صدور، دو عالمی جنگیں کا دور دیکھ چکا ہے، جبکہ زندگی کی دوسری صدی پوری ہونے کرنے میں 10 سال پیچھے ہے۔


جوناتھن کو تقریباً 50 سال کی عمر میں تین دیگر کچھووں سمیت 1882 میں بحر ہند کے سیشیلز سے سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا۔

بڑھاپے کی وجہ سے جوناتھن کی دونوں آنکھوں میں موتیا آگیا ہے جبکہ وہ سونگھنے کی حس بھی کھوچکا ہے۔

اس سے پہلے سب سے لمبی عمر پانے والے کچھوے  ٹوئی مالیا کی عمر 188 برس تھی۔

 


متعلقہ خبریں