روس کے ٹینس کھلاڑیوں کو ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے روک دیا جائے گا۔
سپورٹس نیوز ویب سائٹ اسپورٹیکو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرین پر فوجی حملے کے باعث روسی کھلاڑیوں کو اس سال ٹینس کے ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرنی دی جائے گی۔
اس سے پہہلے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے کہا تھا کہ ومبلڈن ٹورنامنٹ میں روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق برطانوی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور حتمی فیصلے کا اعلان مئی کے وسط تک متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے روس اور بیلا روس کی رکنیت معطل کر دی
یاد رہے کہ ٹینس کا امسالہ ومبلڈن ٹورنامنٹ 27جون سے شروع ہو گا جس کے مقابلے10جولائی تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کو بین الاقوامی سطح پر معاشی، معاشرتی اور کھیلوں کے میدان میں پابندیوں کا سامنا ہے۔