مفتاح اسماعیل! گمراہ نہ کریں، حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل مبنی کابینہ ہے: حماد اظہر

حکومتی اقدام سے اسمگلنگ و ہنڈی میں اضافہ ہوگا، تاجر متاثر ہوگا، ڈالر اب نہیں رکے گا: حماد اظہر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ غربت میں اضافہ ہوا، یہ جھوٹ بولا جارہا ہے، ورلڈ بینک کی اپنی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کے دوران بھی غربت کم ہوئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ، جی ڈی پی گروتھ بہت کم ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مفتاح اسماعیل نمبروں کے گورکھ دھندے سے نکل کرمعیشت سنبھالیں اور لوگوں کوگمراہ نہ کریں بلکہ یہ دیکھیں کہ نئی حکومت میں دوبارہ لوڈ شیڈنگ نے سر آٹھا لیا ہے۔

آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی: پاکستان کیلئے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے مسائل قرار

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سالانہ 18 لاکھ نوکریاں پیدا کیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گروتھ سب سے زیادہ رہی اور کورونا کے دوران بھی پاکستان میں غربت میں کمی آئی، یہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کا حصہ بھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ جب سے ان کی حکومت آئی ہے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ بجٹ خسارہ 6.2 فیصد ہے۔

مہنگائی پر قابو پانا پوری کابینہ کی اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ یہ اپنی پچھلی حکومت میں بھی جعلی رپورٹیں دکھاتے تھے، اب بھی یہی کر رہے ہیں، نئی حکومت نے جھوٹ بولنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ایل این جی کے سودے کیے اور پھر بیانیہ بنایا کہ شارٹج ہے اس سے بحران پیدا ہوا، یہ ایل این جی کو سیاسی بنا کر چلے گئے تھے، ملک میں 40 ہزار میگا واٹ کے پاورپلانٹ لگے ہیں، اب یہ کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھا کر غلطی کی۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ ہم ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دو میٹنگز کرتے تھے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جمہوریت پر حملہ ہوا تومعیشت بھی تباہ ہو گئی، دو روز میں ڈالر 4 روپے بڑھا اور اسٹاک ایکسچینج 400 پوائنٹ گر ی ہے۔

معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے کہا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ملزموں پر مشتمل کابینہ بنا دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں