پی ٹی آئی نے نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا


پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا شیڈول آئین اور قانون کے کیخلاف ہے۔نئی مردم شماری ہونے تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا شیڈول غیر آئینی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا 4 ماہ کے دوران حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ 3 مئی 2018 میں کروائی گئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔الیکشن کمیشن اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو انتخابی عمل یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست  میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیر سے روکا جائے۔درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن،سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔ ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری کابینہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست دائر کی ہے۔


متعلقہ خبریں