نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حمزہ شہباز پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب: پرویز الٰہی سمیت ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد

 پنجاب اسمبلی کے  نئے قائد حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج  اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب  رات 8 بجے گورنر ہاوس میں ہوگی۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ  نے تاحال  حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔  انہوں نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں۔ ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے حمزہ شہباز کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ حمزہ شہباز کی حمایت میں 197 ووٹ پڑے ہیں جب کہ چودھری پرویزالٰہی کے حق میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز پنجاب کاوزیراعلیٰ منتخب، ق لیگ اور تحریک انصاف کا بائیکاٹ

ن لیگ کے 161 اراکین اسمبلی، پیپلزپارٹی کے سات 26 منحرف اراکین سمیت راہ  حق پارٹی ایک اور دو آزاد امیدواروں نے بھی حمزہ شہبازشریف کو ووٹ ڈالا۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار پرویز الہٰی زخمی ہوگئے۔

اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کیا۔ ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے، ان کے بال نوچے۔


متعلقہ خبریں