لندن: جمعرات کے روز ہونے والے لارڈز ٹیسٹ سے پہلے پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی لیسٹر شائر کے ساتھ دو روزہ وارم اپ میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے ہاتھ میں چوٹ لگوا بیٹھے ہیں۔
چوٹ کی وجہ سے فاسٹ بالر کے ہاتھ میں تین ٹانکے لگے ہیں۔ حسن علی لارڈز ٹیسٹ سے قبل، آج کی جانے والی پریکٹس میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن کا کہنا ہے کہ کیچ پکڑنے کی کوشش میں فاسٹ بالر کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیانی حصے میں چوٹ آئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ بالر کو تین ٹانکے لگائے گئے ہیں اور انجری کا مسلسل جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔
Team Physiotherapist, Cliffe Deacon interview on squad availability before Lord's Test match #ENGvPAK pic.twitter.com/o8Z3vCLUSI
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 21, 2018
کلف ڈیکن کا مزید کہنا تھا کہ آج کی جانے والی پریکٹس میں حسن علی کو شامل نہیں کیا جائے گا تاکہ ان کا زخم بھر سکے۔
فاسٹ بالر محمد عامر کے بارے میں کلف ڈیکن کا کہنا تھا کہ محمد عامرجمعرات کو ہونے والے میچ کے لیے دستیاب ہیں۔