زیادہ دیر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے ، وزیراعظم


حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی  اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے کے نام فائنل ہوجائیں گے۔

کابینہ کے پہلے مرحلے میں تمام اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں جے یو آئی کی شاہدہ اختر علی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنانے پر مشاورت  کی گئی۔

یہ بھی  پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی، عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر شرکانے وزیراعظم کی تعریف کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زیادہ دیر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار نہیں رکھ سکتے ۔قیمتیں برقرار رکھنے سے خزانے پر 36 ارب روپے کا بوجھ پڑا ۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی  تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ  عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بوجھ خود برداشت کرے گی۔


متعلقہ خبریں