بابائے خدمت معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی اس وقت شدید علیل حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
بلقیس ایدھی کی اسپتال سے تصویر خاتون اول تہمینہ درانی نے شئیر کی، انہوں نے لکھا کہ آج بلقیس اور میں اُن کے اسپتال کے کمرے میں زار و قطار روئے، وہ ایدھی صاحب کو یاد کرکے رو رہی تھیں اور میں ان کے لیے رو رہی تھی کیونکہ وہ بہت بیمار ہیں۔
تہمینہ درانی نے یہ بھی لکھا کہ جب بلقیس ایدھی نے انہیں ‘خاتون اول‘ کہا تو وہ ایک دم سے چونک گئیں، کیونکہ بھی کوئی ’خاتون اول‘ ’ایدھی کی بلقیس‘ کی عظمت کے برابر نہیں ہو سکتیں۔
تہمینہ درانی کی ٹوئٹ پر احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے بلقیس ایدھی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
May Allah Give her speedy recovery Ameen! https://t.co/7mLfQuRZCd
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 14, 2022
یاد رہے تہمینہ درانی ایدھی صاحب کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے ایدھی کی قبر پر فاتحہ بھی پڑھی تھی۔