سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کے لیے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا گیا تھا ۔
نواز شریف سے عمران خان معافی مانگے گا، خود چوہا ہے، منہ کھولا، دوسرے دن جیل میں ہو گے: مریم نواز
اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے درخواستیں تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجرا کے بعد سعودی عرب میں عمرہ ادا کر کے پاکستان واپس آئیں گے۔