پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے۔

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ جب تک سیاسی اور جمہوری آزادی حاصل نہ ہو، معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کی حالیہ جدوجہد کے مقاصد میں عدم اعتماد کو کامیاب بنانا تھا، ہمارے مقاصد میں انتخابی اصلاحات اور پاکستان میں مستحکم جمہوریت کا قیام بھی شامل ہے جب کہ میری جدوجہد کا مقصد پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران آئین، جمہوری نظام، انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کو نقصان پہنچایا گیا۔

بلاول بھٹو نے واضح طور پر کہا کہ ہمارا پہلا اقدام ماضی میں کیے گئے غلط کو صحیح کرنا ہے اور اس کے لیے طویل راستہ طے کرنا ہے، پیر کے دن پاکستان پیپلز پارٹی وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے میاں شہباز شریف کی حمایت کرے گی۔

شہباز، زرداری اور بلاول کا عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

ہم نیوز کے مطابق دوران انٹرویو جب بلاول بھٹو سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ پاکستان کے آئندہ وزیر خارجہ بن رہے ہیں؟ تو انہوں ںے کہا کہ وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں