وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوجی قیادت تبدیل کرنے بارے سوچا بھی نہیں جا رہا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو آرمی چیف اور پاکستان کی افواج کی ادارہ جاتی تنظیم کا مکمل ادراک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی افواہیں کہ فوج کی قیادت میں تبدیلی کا سوچا بھی جا رہا ۔ یہ خبریں انتہائ لغو اور بے بنیاد ہیں اور ایک منصوبے کے تحت پھیلائ جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور مکمل تردید کرتی ہے۔
حکومت کو آرمی چیف اور پاکستان کی افواج کی ادارہ جاتی تنظیم کا مکمل ادراک ہے ایسی افواہیں کہ فوج کی قیادت میں تبدیلی کا سوچا بھی جا رہا ہے انتہائ لغو اور بے بنیاد ہیں اور ایک منصوبے کے تحت پھیلائ جا رہی ہیں حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور مکمل تردید کرتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 9, 2022