پاکستان کو مبارکباد: عوامی مسائل کا حل رکھنے والے منتخب نمائندے لائیں گے، بلاول

پاکستان کو مبارکباد: عوامی مسائل کا حل رکھنے والے منتخب نمائندے لائیں گے، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عدالتی فیصلہ کسی شخص کی جیت یا شکست نہیں ہے، میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پورے پاکستان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

اصلاحات کیلئے تمام پارٹیوں سے رجوع کریں گے، انتقام کا لفظ ڈکشنری میں نہیں: شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم انتخابی اصلاحات لے کر آئیں گے اور ایسے منتخب نمائندے لائیں گے جن کے پاس عوامی مسائل کا حل ہو۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج کی شب شکر کا تقاضہ رکھتی ہے، آج کے عدالتی فیصلے نے ہمارا عدالتوں پر اعتماد بڑھایا۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا کہ یہ کسی فرد یا تنظیم کی کامیابی یا ناکامی نہیں بلکہ آئین پاکستان کی فتح ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اتفاق کی ضرورت ہے، آج سے چند روز پہلے آئین و پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، عدالت نے آج تاریخی فیصلے کے ذریعے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا، عدالتی فیصلے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے۔

 آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا، مریم نواز کا ردعمل

صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہے، ہم سب کو اپنے اپنے سیاسی نظریات سے اوپر اٹھنا ہوگا، اب تلخیوں کی مزید گنجائش نہیں رہی، جنہوں نے ہمیں ملک دشمن اورغدار کہا، ہم انہیں پاکستانی سمجھتے ہیں، سب سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیں مل کر پاکستان کی خدمت کرتے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار اخترمینگل نے کہا کہ ہم سب مل کر سخت مراحل کا مقابلہ کریں گے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلی بحال،تحریک عدم اعتماد پر پرسوں ووٹنگ ہو گی

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا کہ اس وقت میڈیا نے جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، اپنے بھائیوں سے کہتا ہوں آئیں مل کر پاکستان کیلئے کام کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں