عدالت نے فیصلہ دیکر آئین کو بچایا، اصلی سرپرائز ہم دیں گے: شہباز شریف

عدالت نے فیصلہ دیکر آئین کو بچایا، اصلی سرپرائز ہم دیں گے: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج عدالت نے فیصلہ دے کر آئین پاکستان کو بچایا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، اسمبلی بحال،تحریک عدم اعتماد پر پرسوں ووٹنگ ہو گی

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج عدالت نے آئین کو بحال کیا اور پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کر غربت و مہنگائی کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں، اتنا کم ہے، ہم آپ کو اصلی سرپرائز دیں گے، جعلی نہیں۔

ڈالر کی قیمت 189 روپےکی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ آج پاکستان سمیت پوری قوم کی فتح ہوئی ہے، عدالت نے قومی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے فیصلہ دیا ہے۔

جمہوریت بہترین انتقام ہے، بلاول بھٹو کا فیصلے پر ردعمل

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ کل ملک کے کونے کونے میں یوم تشکر منایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں