اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اڑھائی فیصد اضافہ کر دیا

state bank

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اڑھائی فیصد کا اضافہ کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کے شرح سود میں 250 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود اڑھائی فیصد اضافے کے بعد 12.25 فیصد ہو گئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ پچھلے کچھ ہفتوں میں معاشی صورتحال کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ تیل کی قیمت میں اضافہ اور روس یوکرین تنازعہ بھی اس کی وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرونی غیریقینی کی صورتحال کے باعث بھی چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اور سرمایہ کاری میں فرق پڑ رہا ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں تین فیصلے ہوئے۔

رضا باقر نے کہا کہ پہلا فیصلہ پالیسی ریٹ سے متعلق تھا اور مالی استحکام برقرار رکھنے کے لیے پالیسی ریٹ سوا 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔ لگژری آئٹمز کی امپورٹس میں مزید کمی لانے کی ضرورت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم  چاہتے ہیں امپورٹ کا بل کم ہو اور فارن ایکسچینج کی صورتحال میں بہتری آئے۔ تیسرا فیصلہ ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم پر بہت کم مارک اپ ریٹ سے متعلق تھا اور فیصلہ ہوا کہ مارک اپ کو 3 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 5 فیصد کر دیا جائے۔


متعلقہ خبریں