سیف سٹیز اتھارٹی کی ہیلپ لائن کالز کا ریکارڈ جاری


پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیوہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا گیا ہے، مارچ میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے 20لاکھ 71 ہزار 742 کالز موصول ہوئیں۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایک لاکھ 90 ہزار12 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی،  مختلف معلومات کے حصول کیلئے87 ہزار947 کالز موصول ہوئیں، موصول شدہ کالز میں سے 13 لاکھ 3 ہزار322 کالز غیر متعلقہ تھیں، مارچ میں ٹریفک سے متعلقہ 12 ہزار 337 کالز پر رہنمائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ملاقات: وزیراعلیٰ کی ٹی او آرز کے ہمراہ اسلام آباد آمد

لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے 17 بچوں سمیت 23افراد کواپنوں سے ملوایا گیا، جبکہ 221 موٹرسائیکل، 4 گاڑیاں اور 9 رکشے مالکان کے حوالے کیے گئے۔

 


متعلقہ خبریں