عمران خان نے ایک ہفتہ مزید وزیراعظم رہنے کیلئے آئین کو توڑ دیا، بلاول بھٹو

تم ہو کون؟ تمہارے والد کو کرپشن پر نکالا گیا تھا، نااہل کو جیل بھیجیں گے: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ہفتہ مزید وزیراعظم رہنے کیلئے آئین کو توڑ دیا،امید ہے اعلیٰ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کے نتیجے میں عمران خان کی حکومت ختم ہو گئی،اس کا نیا پاکستان ختم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور عمران خان کو جمہوری طریقے سے بھگایا، اسے پتہ بھی نہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہوا،وہ اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا رہا ہے،۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کے معاشی بحران کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے پاکستانی اداروں کونقصان پہنچایا،عمران خان بزدل شخص ہے،مقابلےسےبھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹونے ملک کو آئین دیا،ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات کرنے سے روک دیا گیا ہے،اگر انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات ہوئے تو وہ بھی متنازع ہوں گے،انتخابات میں کامیاب ہو کر آنے والوں کو بھی سلیکٹڈ کہا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 اور2018 کے انتخابات شفاف نہیں تھےمگرپھر بھی مقابلہ کیا، پیپلزپارٹی ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہے، ہمارا مقصد سلیکٹڈ کی حکومت کو ختم کرنا تھا، ہم پرامید ہیں عدلیہ سے ہمیں انصاف ملے گا۔


متعلقہ خبریں