موجودہ صورتحال کا حل نئے انتخابات ہیں، اسد عمر

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


سابق وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ 20منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس اسپیکر آفس میں جمع کروائیں گے، آرٹیکل 63اے کی تشریح کی پٹشن عدالت میں زیرسماعت ہے۔

سابق وفاقی نے پریس کانفرنس سے بات کرتےہوئے کہا کہ عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، باہر سے ملکی سیاست میں مداخلت ہورہی ہے ، پاکستان میں جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے لئے ووٹ میں امانت میں خیانت نہ ہو، اس لیے ہمیں آئین کے درس دئیے جارہے ہیں، پتہ نہیں کون سی شق کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی حکومت ہے جس نے دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے خودکا خاتما کر دیا، شہباز گل

اس عمر نے کہا کہ کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ پیسے خرچ کرکے ایم این ایز خریدے جائیں؟ ایک ایم این اے نے کہا کہ 23 کروڑ روپے سے میری زندگی اچھی گزر جائے گی، عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے، نئے انتخابات ہی موجودہ صورتحال کا حل ہے۔

ہمارا بیانیہ قوم نے مان لیا ہے، ہمارے لیے کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہوئی ہے، نئے انتخابات سے ڈر کیوں رہے ہیں؟ عوام جس جماعت کو بھی ووٹ دے اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

آج کی آئینی حقیقت یہ ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے، اور ایاز صادق کو اسپیکر کی کرسی کا احترام کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں