پنجاب کا اگلا وزیراعلی کون؟ پرویز الہی بمقابلہ حمزہ شہباز


لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب میں موجودہ صورت حال پر مشاورتی اجلاس کیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی صباءصادق کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے، صباءصادق نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کا مقابلہ حمزہ شہباز کریں گے۔

یاد رہے کچھ روز قبل وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی، جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے ق لیگ کے چوہدری پرویز الہی وزارت اعلی کے امید وار ہیں۔

دوسری جانب حمزہ شہباز نے  آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اکثر سونامی کا نام لیتے تھے، کوئی انکے کان میں تب بتاتا کہ سونامی تباہی کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طاقتور ملک ناراض ہوکر کہہ رہا ہے روس کیوں گئے،وزیراعظم عمران خان

اب ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، جمہوریت تباہ ہو رہی ہے، عمران نیازی بنیادی طور پر فاشسٹ ہے، ہماری ساری قیادت کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے،
نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ ہمیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا، اگر اپ نے عوام کو کچھ دیا ہوتا تو آپ کے مگر مچھ کے آنسو کسی کام اتے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ میں اور مریم بی بی نے سڑکوں میں بھی تحریک عدم اعتماد دیکھی ہے، عمران خان نے اس ایٹمی ملک کو مزاق بنا دیا ہے۔

جگنو محسن نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی مجبوری کی وجہ سے میں نے پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
جمہوریت اور قانون کی بالادستی اس پارٹی کا منشور ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ میاں نواز اور میاں شہباز شریف جیسے زیرک سیاستدان اس وقت موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں