باپ کے اراکین اسمبلی نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرادی

قومی اسمبلی: طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش، ووٹنگ کے بعد مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے اراکین نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔

تحریک عدم اعتماد: ایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق باپ سے تعلق رکھنے والے چار اراکین قومی اسمبلی نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمع کرائی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو درخواست باپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی خالد مگسی، اسرار ترین، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

باپ پارٹی سے تعلق رکھنے والے چاروں اراکین قومی اسمبلی نے جمع کرائی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ختم کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جمع کرائی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہم حکومتی بنچز پر مزید بیٹھنا نہیں چاہتے ، ہمیں اپوزیشن بنچز پر نشستیں الاٹ کی جائیں۔

نواز شریف سے عمران خان معافی مانگے گا، خود چوہا ہے، منہ کھولا، دوسرے دن جیل میں ہو گے: مریم نواز

پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے بھی متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے۔

اعلان کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ اپوزیشن کی قیادت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا جب کہ اس سے قبل شاہ زین بگٹی بھی پی ٹی آئی حکومت کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔

علیم خان گروپ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے علیم خان گروپ نے بھی حکومت کی حمایت سے انکار کردیا ہے اور متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں