وزیر اطلاعات فواد چودھری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے معنی خیز تصویر ٹویٹ کر دی۔
وفاقی وزیر فواد چودھری سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مشہور انگریزی ناول Gulliver’s Travels کا ٹائٹل شیئر کردیا۔
انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ پیش ٹیگ پاکستان پولیٹکس کا استعمال بھی کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بونے ایک دیو قامت شخصیت کوگرانے کی کوشش کررہے ہیں۔
Dwarves trying to knock out a giant… #PakPolitics pic.twitter.com/eRGmJ2Voiu
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2022
واضح رہے کہ مشہور ناول Gulliver’s Travelsکے مصنف جوناتھن سوئفٹ ہیں۔ ناول کی کہانی میں ایک دیو قامت شخص بونوں کے جزیرے میں پھنس جاتا ہے۔
جہاں بہت سے بونے اسے رسیوں سے باندھ کے اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور اس بہت اسے اس کے اوپر بھی چڑھ جاتے ہیں۔