خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

ایم کیو ایم کا سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے بلایا ہے۔

وزیر خارجہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اراکین رابطہ کمیٹی کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق طلب کردہ اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی سے ان کی آرا لی جائیں گی، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی غورو خوص بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کچھ دیر قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے ہمارے زیادہ تر مطالبات پر عملدرآمد کیا ہے، حکومت میں شامل ہونے کیلئے شرط ہوتی ہے مطالبات نہیں۔

وفاق نے ہمارے زیادہ تر مطالبات پر عملدرآمد کیا ہے، خالد مقبول صدیقی

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو اپنے مطالبات کی یادداشت پیش کردی ہے، ہمارا سندھ حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، پیپلزپارٹی نے ہمارے مطالبات پڑھے اور کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیں کوئی حکومت کی پیش کش نہیں کی اور نہ ہم نے قبول کی، جمہوریت کیلئے اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی ضروری ہیں، ہم ابھی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

گھی، خوردنی تیل، آٹا، دالیں، آلو، بچوں کا دودھ اور گوشت سمیت 25 اشیا مہنگی ہو گئیں

ایم کیو ایم پاکستان کے ایک اور اعلیٰ سطحی وفد سے اسلام آباد میں وفاقی وزرا مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک نے بھی ملاقات کی ہے۔


متعلقہ خبریں