سندھ ہاؤس میں ضمیروں کا سودا کیا جارہا ہے، 28 کو کوئی ضمیر فروش نہیں رہیگا: حماد اظہر

غربت میں اضافہ ہوا، جھوٹ ہے، کورونا کے دوران بھی غربت میں کمی آئی تھی: حماد اظہر

لاہور: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 28 تاریخ کو کوئی ضمیر فروش نہیں رہے گا اور ضمیر فروشوں میں عمران خان کے حامیوں کو خریدنے کی سکت نہیں ہے۔

چوہا نمبر 1 شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ،عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ضمیروں کا سودا کیا جارہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ 27 مارچ کو تاریخی جلسہ ہوگا اور عوام 27 تاریخ کو روایتی سیاستدانوں کے خلاف فیصلہ دے گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہر تاریخی تحریک کا آغازلاہور سے ہوا ہے، ضمیر فروشوں میں عمران خان کے حامیوں کو خریدنے کی ہمت نہیں ہے۔

وزیر خارجہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے متحرک

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں