قومی اسمبلی اجلاس: وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل


قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔

قومی اسمبلی کے کل جمعہ کو طلب کیے جانے والے اجلاس کے ایجنڈا  کا مسودہ سامنے آ گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے ہو گا۔

روایات کے مطابق اجلاس کے شروع میں وفاقت پا جانے والے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہو گی۔

تحریک عدم اعتمادپر بڑا سرپرائز ملے گا، کچھ لوگ ووٹ نہیں ڈالیں گے،شیخ رشید

فاتحہ خوانی کے بعد اراکین اسمبلی وفات پا جانے والے رکن سے متعلق اظہار خیال کریں گے۔

ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائے ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، 152 ارکان وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتمادکی قرارداد پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں