وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر 21کواجلاس نہیں ہوا تو 3 دن بعد ہوجائے گا کون سی قیامت آگئی۔
فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کوئی پوچھ لیں مذہب کے نام پر کیا کیا؟ مولانا فضل الرحمان نے دین فروشی کےسوا کچھ نہیں کیا، اوآئی سی کی تاریخ 6 ماہ پہلے طے ہوئی تھی، عمران خان ڈٹ کرکھڑے ہیں، منحرف اراکین کے پاس موقع ہے واپس آجائیں، منحرف ارکان اپنے بچوں کومنہ دکھانےکے قابل نہیں، ارکان کے گھروں سے ہمیں ٹیلیفون آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا، سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ اجلاس 22 کےبجائے 25 مارچ کوہورہا ہےتوکیا قیامت آگئی؟ عمران خان کی حکومت مافیاز کیخلاف کھڑی ہے،شرم کی بات ہے ،کہتےہیں اوآئی سی کاانعقاد کرکے دکھائیں، اس لڑائی میں فتح حق اورسچ کی ہو گی، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، آرٹیکل 63اے آئین کابنیادی حصہ ہے، ن لیگ میڈیا سیل اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا نام استعمال کررہا ہے۔