26 سال بعد پہلوان خاندان کا سپوت پاکستان کے لیے لڑنے کو تیار

26 سال بعد جھارا خاندان کا سپوت پاکستان کے لیے لڑنے کو تیار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: جھارا پہلوان کے بھتیجے ہارون عابد جونیئر ایشیا ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

جاپان کے معروف انوکی پہلوان کی شاگردی میں چار سال گزارنے کے بعد ہارون عابد پاکستان کے لیے نمائندگی کرنے کو تیار ہیں۔

رواں برس 17 سے 22 جولائی تک بھارت میں ہونے والی ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ہارون عابد 97 کلوگرام کٹیگری کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

جونیئر ایشیا ریسلنگ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں اسد علی، اسد اللہ، عنایت اللہ، غلام غوث اور نبیل مصطفی شامل ہیں۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ہارون عابد پاکستان کی جانب سے جونیئر سطح کے مقابلے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اڑتیس برس پہلے ہارون عابد کے استاد انوکی اور چچا جھارا پہلوان کی یادگار کشتی ہوئی تھی جس میں انوکی کو شکست ہوئی تھی۔

جھارا پہلوان

فخر پاکستان اور رستم پاکستان کے نام سے مشہور جھارا پہلوان کے دادا امام بخش پہلوان، نانا گاما پہلوان، والد اسلم پہلوان اور تایا بھولو پہلوان کے ناموں سے دنیا واقف تھی۔


متعلقہ خبریں