اسلام آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول ملک کے مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے وہ او آئی سی کا اجلاس اسمبلی میں نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ملک کے مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایسا بیان دے کر کونسی بیرونی قوت کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ 57 ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان آ رہے ہیں جس سے پورے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو گا۔
بلاول کا یہ کہنا کہ وہ OIC کا اجلاس اسمبلی میں نہیں ہونے دے گے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے مفاد پر یہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہے۔ ایسا بیان دے کر کونسی بیرونی قوت کو خوش کرنا چاہتے ہے
57 ممالک کے وزرا خارجہ پاکستان آرہے ہے جس پورے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 19, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر اسپیکر نے پیر تک اجلاس نہ بلایا تو ایوان میں دھرنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیر تک اجلاس ورنہ ایوان میں دھرنا، پھر دیکھتے ہیں او آئی سی اجلاس کیسے ہوتا ہے، بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گالم گلوچ کی سیاست پر پہنچ چکے ہیں اور عمران حکومت دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں نے کل سندھ ہاؤس پر حملہ کیا۔