ہمیں معلوم تھا چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کر سکیں گے، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ہمیں پہلے سے پتہ تھا یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کرسکیں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ جو آج ہو رہا ہے یہ تو ہونا تھا، 3 سال پہلے سے پتہ تھا کہ یہ چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بے وفائی کرنے کی کئی وجوہات اور بہانے بتائے گا تو کوئی دغا بازی کا کوئی بہانہ تراشے گا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ اصل بات عمران خان کا اصولوں اور پاکستان کی خودداری پر کھڑے رہنا ہے اور خان کھڑا رہے گا۔


متعلقہ خبریں