نیوٹرل ہوں، عمران خان کیساتھ ہوں یا نہیں فیصلہ سامنے آجائے گا ، عامر لیاقت


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ وہ نیوٹرل ہیں، عمران خان کے ساتھ ہیں یا نہیں فیصلہ جلد سامنے آ جائے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا جسم اور روح دونوں تحریک انصاف میں ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کسی کو منانے نہیں اپنے بھائی کے گھر آیا ہوں، سندھ ہاوس میں خریدو فروخت کا بازار لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے ضمیر کی قیمت ان کے تصور سے زیادہ ہے۔ وہ پیسے پر بکنے والا شخص نہیں ہے۔

عامر لیاقت نے اپنے حالات ٹھیک اور خراب ہونے کی وجہ بتا دی

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان ایک غیرت مند وزیراعظم ہیں، وہ حملوں کو ویلکم نہیں کریں گے،  عمران خان کی لڑائی صرف اپنی قوم کو خودمختار بنانے کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں،ہمارے اتحادی حق اور سچ کا ساتھ دیں گے،بیرونی سازش کے تحت عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ ہاوس کے اندر ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی نے جو کیا وہ مستقبل میں بھی کرے گی۔


متعلقہ خبریں