شاد رہے پاکستان، پاک فوج کا 23 مارچ کا ملی نغمہ جاری


شاد رہے پاکستان، پاک فوج نے 23 مارچ کے موقع پر منفرد انداز میں تیار کیا گیا ملی نغمہ جاری کردیا۔

نغمے کے بول ہیں تیری میری ہے اک پہچان شاد رہے یہ پاکستان، گونج رہی یہ آواز شاد رہے یہ پاکستان، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا ہے کہ شاد رہے پاکستان۔

یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا۔ شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان، یہ نغمہ شاندار ماضی، رعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔ پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔

یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس نغمے کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں