پی ٹی آئی کا 27مارچ بروز اتوار ڈی چوک پر جلسے کا اعلان

فائل فوٹو


وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔27مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی  اسد عم27مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں انسانوں کے سمندر کا خیر مقدم کریں گے۔دنیا دیکھے گی عوام کیسے خودمختاری کے لیے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں

انہوں نے  کہا ہے کہ 27مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں تاریخ رقم کریں گے۔عمران خان قوم کے اتحاد کی علامت، لٹیروں کیلئے خوف کا پیغام ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مفاد پرستوں کا گروہ ملکی ترقی کی راہ روک کر قوم کو پستی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔کسی کو ملک و قوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری عامر محمود کیانی جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔27مارچ کو عوام کے محبوب قائد قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔


متعلقہ خبریں