سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی کورونا کا شکار


سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ باراک اوباما نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ آن کاکورونا ٹیسٹ مثب آیا ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے گلے میں خراش ہورہی تھی،میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں،اہلیہ مشعل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہم شکر کرتے ہیں کووڈ ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوالی تھی۔چاہے کورونا کیسز کم ہوجائیں لیکن پھر بھی آپ ویکسین ضرور لگوائیں۔


متعلقہ خبریں