یوکرین میں ایک امریکی صحافی قتل دوسرا زخمی

یوکرین میں ایک امریکی صحافی قتل دوسرا زخمی

کیف: یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک امریکی صحافی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے جب کہ اس کا دوسرا صحافی ساتھی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پیوٹن نے یوکرین میں جنگجو رضاکاروں کو تعینات کرنیکی منظوری دیدی

ہم نیوز نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیف کے مضافات میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں امریکی صحافی برینٹ ریناڈ کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گولی گردن میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

نشریاتی ادارے کے مطابق عینی شاہدین اور طبی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک اور امریکی صحافی زخمی بھی ہوا ہے۔

اس سلسلے میں یوکرینی رضاکار سرجن ڈینیلو شیپوالو کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں امریکی صحافی فوراً موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

یوکرینی صدر کا 6 ہزار روسی فوجی مارے جانے کا دعویٰ

نشریاتی ادارے کے مطابق جس کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اس میں ایک یوکرینی بھی موجود تھا جو زخمی ہوا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے صحافی کے بیگ سے امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کا کارڈ ملا ہے لیکن ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں اس کے لیے کام کرتے تھے مگر اس وقت اخبار کے کسی بھی اسائنمنٹ پر نہیں تھے۔

 روس کاامریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام،امریکا کی تردید

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں امریکی صحافی ارپن چھوڑنے والے پناہ گزینوں کی فوٹیجز بنانے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں صحافیوں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب انہوں نے ایک چیک پوسٹ کو کراس کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ چیک پوسٹ پر متعین روسی فوجیوں نے کی۔


متعلقہ خبریں