گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کردی

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم سے ملاقات: تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کردی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بات نمبرز کی نہیں ہے، دیکھنا ہے کس کا مقدمہ مضبوط ہے؟ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلے سے قبل پارٹی اور کارکنان سے بھی مشاورت کریں گے۔

حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

سابق وفاقی وزیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر سندھ اچھے وقت میں آئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے، چاہتے ہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہو

انہوں نے کہا کہ دعا ہے پی ٹی آئی کو دوبارہ موقع ملے تو یہ حالات بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کیے بغیر تو انتظامی یونٹ ایک نہیں رہ پاتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ق لیگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے لیکن ق لیگ نے اپنا اور ہم نے اپنا فیصلہ کرنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پیغام لے کر ایم کیو ایم کے دفتر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے آج عدم اعتماد پر حمایت کی با ضابطہ درخواست کی ہے۔

عمران صاحب: آپ ملک و قوم کا کباڑہ کرنے آئے تھے، کام کرلیا، اب گھر جائیں: شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کو آفس سے باہر کرنا چاہتی ہے لیکن عمران خان مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر اتحادی ساتھ ہیں تو ہمارے نمبر پورے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری آج یہی درخواست تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان انقلابی لیڈر کے طور پر ابھر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم کے ساتھ تعلقات جاری رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے آج ہمارے پکے اتحادی لگے پہلی بار چائے بسکٹ پر ہی فارغ کر دیا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، 172 کا نمبر اپوزیشن نے پورا کرنا ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن 160 ممبرز بھی پورے نہیں کر سکے گی۔

فیصلہ کرلیا، اسمبلیاں مدت پوری کرینگی، شہباز شریف سے ملاقات ہوسکتی ہے: پرویز الٰہی

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی انڈر اسٹینڈنگ جیسے پہلے تھی اب بھی ویسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سیاسی فیصلہ ہے اور سیاستدانوں نے حل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں