ترین گروپ اور حمزہ شہباز کے درمیان جلد ملاقات کا امکان


مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا ترین گروپ سے رابطہ ہوا ہے جس میں لیگی رہنما نے ترین گروپ کو مل بیٹھنے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع ترین گروپ کے مطابق ترین گروپ اور حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات جلد ہونے کا امکان ہے۔  ملاقات میں ترین گروپ اور نون لیگ کے تعاون پر بات چیت ہو گی۔

جہانگیر ترین گروپ کے خرم لغاری نے مائنس بزدار مطالبہ مسترد کردیا

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے دو اراکینِ صوبائی اسمبلی نے آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنےوالوں میں ترین گروپ کےفیصل حیات جبوانہ اور مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں۔انہوں نے سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اپوزیشن کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔


متعلقہ خبریں