عمران فاروق قتل کیس:3 سزا یافتہ مجرمان کی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد


اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔

اس سے پہلے عمران فاروق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  تینوں ملزموں محسن علی، معظم علی اورخالد شمیم پراٹھارہ جون دوہزاربیس کو عمرقید کی سزا سنائی  تھی جس کے خلاف ملزموں  نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 

خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی پر دس، دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا جو کہ مقتول کی اہلیہ کو بطور زر تلافی ادا کیا جانا تھا۔

ڈاکٹرعمران فاروق کو سولہ ستمبردوہزاردس کو لندن میں گھرکےقریب قتل کیا گیا تھا، وہ انیس سو ننانوے سےلندن میں مقیم تھے۔


متعلقہ خبریں