فواد چودھری کی راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے بے جان وکٹ پر تنقید


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاک آسٹریلیا، پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کی طرف سے تاریخی ٹیسٹ میچ کےلیے ڈیڈ وکٹ بنانے پر بہت مایوسی ہوئی۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کی کہ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ ہوا اور پچ دیکھیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کا اٹیک اتنا فاسٹ ہے تو پھر ایسی ڈیڈ پچوں کی ضرورت کیوں پڑی؟ امید ہے اگلے میچز میں مثبت کرکٹ کو موقع دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ ڈرا

اس سے پہلے اسٹار کرکٹر محمد حفیظ بھی راولپنڈی کی وکٹ اور پاکستانی بلے بازوں کی سست رفتار بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نتیجہ خیز کرکٹ کی وجہ سے ہے۔ بے مزہ اور ڈرا ہونے والے میچ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں