مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان



سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ ترین گروپ متحد ہے، حکومت سے مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قابل قبول ہوگا، علیم خان کل ہمارے گروپ میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے بھی یہی بات کی ہے۔

علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم مینڈیٹ لےکر آئے ہیں اس کے مطابق توقعات رکھتے ہیں، جو بھی فیصلہ کرینگے ملک اور پارٹی کے مفاد میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں دو بڑی جماعتوں کے بعد ترین گروپ کی تیسری بڑی اکثریت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے بغاوت نہیں کر رہے، وہ ایک مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اپنے ووٹرز کو جواب دہ ہیں۔


متعلقہ خبریں