ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو دوسری شکست


ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو دوسری شکست ہو گئی۔

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ  میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے 191 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلوی اوپنر ایلیسا ہیلی 71 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان نے 6 وکٹوں پر 190 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان بسمہ معروف نے78 اور عالیہ ریاض نے53رنز بنائے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں