سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا

مونال

سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیر دستخط شدہ مختصر حکم نامہ معطل کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مونال ریسٹورنٹ کو بغیر نوٹس کے مجسٹریٹ نے سیل کر دیا، ریسٹورنٹ کے ساتھ موجود دوسرے ریسٹورنٹس کو سیل کرنے سے قبل نوٹس دیا گیا ہے، وائلڈ لائف اینڈ منیجمنٹ بورڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی سرٹیفائیڈ کاپی کے بغیر مونال کو سیل کیا، عدالت نے فیصلہ سنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے قانونی پہلو معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ:مونال سیل کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد

تین ہفتے قبل سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کوسیل کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کومعطل کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ عدالت نے معاونت کے لیے وفاقی حکومت اورفریقین کونوٹس جاری کردیئے تھے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے تھے کہ جو جو کچھ ہوا اسے فی الحال واپس نہیں کرسکتے۔ ہم ابھی سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہیں۔

یاد رہے دو ماہ قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے اسی روز مونال ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا تھا۔ عدالت نے سی ڈی اے کو نیوی گالف کورس کا قبضہ لینے اورسیکرٹری دفاع ‏کوتجاوزات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں