وزیراعظم سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل کی ملاقات،ناراض اراکین کی سفارشات پر غور


وفاقی وزیر فواد چودھری اور عمران اسماعیل علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کی سفارشات لے کر وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقات کے لیےبنی گالا میں پہنچ گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا کہنا ہے  کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں۔نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے ، آج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے۔عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے، معاملات کو حل کر لیں گے۔علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  خصوصی طور پرلاہور پہنچ کرسابق صوبائی وزیر علیم خان سےملاقات کی تھی۔

جہانگیر ترین گروپ نے فیصلہ کیا  تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف اس وقت وزیراعظم کا ساتھ دیا جائے گا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی پر رضامند ہوں گے۔


متعلقہ خبریں