عمران خان! ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ دیدو، آؤ ہمارا مقابلہ کرو: بلاول بھٹو

اب میں عمران خان کو ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا، بلاول بھٹو

گوجر خان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! ابھی بھی وقت ہے، استعفیٰ دے دو اور آؤ ہمارا مقابلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کا لشکر آرہا ہے اور اب یہ ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ ہر جماعت کا ہے۔

اپوزیشن کی بڑی بیٹھک: تحریک عدم اعتماد کیلئے آئینی و قانونی مشاورت

ہم نیوز کے مطابق عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ شہیدوں اور بہادروں کا قافلہ ہے، کل صبح روات سے نکل کر اسلام آباد کے ڈی چوک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا وقت آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ پر ایسا جمہوری حملہ کریں گے کہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ریلیف غریب لوگوں کو نہیں بلکہ ارب پتی افراد کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل
اسٹیٹ کے لوگوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی جب کہ صنعتکاروں کے لئے بھی کچھ دن قبل ایمنیسٹی اسکیم لائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی غریب آدمی کو اکیلا نہیں چھوڑا، ہم نے معاشی بحران میں خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا، ریٹائرڈ افراد کی پینشن میں سو گنا اضافہ کیا اور تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا۔

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نہیں، بین الاقوامی طاقتیں لا رہی ہیں: شہباز گل

بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر طبقے کا معاشی قتل ہو رہا ہے، کسانوں کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 16 ہزار سرکاری ملازمین کو بے روزگار کر رہے تھے مگر ہم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ان 16 ہزار افراد کی نوکریاں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہر حال میں لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ ان کا استفسار تھا کہ غریب اور نوجوانوں کے لیے ریلیف کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 10 ہزار مزدوروں کو بے روزگار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کے لیے ایک قانون اور سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

قبل ازیں گجرات میں عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس دلوایا تھا لیکن عمران خان تو ایسے یورپی یونین کے پیچھے پڑ گئے ہیں جیسے انہوں ںے کشمیر فتح کیا ہو۔

تم ہو کون؟ تمہارے والد کو کرپشن پر نکالا گیا تھا، نااہل کو جیل بھیجیں گے: بلاول

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن میں آئیں، ہمارا مقابلہ کریں، انہیں پتہ لگ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے سامنے آئیں گے تو وہ ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خان ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں اور جاتے جاتے بھی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ روز ہماری موجودگی سے لاہو رگونج اٹھا اوراب ہم اسلام آباد کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں ، فوری استعفیٰ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کےساتھ ہیں؟

چیئرمین پی پی نے کہا کہ حکومت کا ہروعدہ جھوٹا ثابت ہوا، آئی ایم ایف سے ڈیل کر کے ملک کو مشکل سے دوچار کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کرانے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وزیراعظم میں ہمت ہے تو اسلام اباد پہنچنے سے پہلے اسمبلی توڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم الیکشن میں آئیں، ہمار مقابلہ کریں تو انہیں پتہ لگ جائے گا۔

ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، کچھ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائیں: مریم نواز

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس سے قبل ہم نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، ابھی تو ہمیں آگے جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مار چ کی کہانی ختم نہیں ہوئی، 2 دن رہتے ہیں، ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بڑے الائنس میں نہیں، ہم ایک نظریے پر ساتھ اکھٹے ہوئے ہیں، ہم سب کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ وہ ہے قوم کو عمران خان سے چھٹکارہ دلانا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو ہم سب نے وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا۔ ہماری تاریخ ایسی ہے کہ ہم کہہ نہیں سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔

ان کا  کہنا تھا کہ تمام ساتھیوں سے درخواست ہے، تحریک عدم اعتماد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاسی مستقبل اور کچھ حکومت کے فائدے کا سوچتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اتحادی ملک کے مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم عوام کو مشکل سے نکالیں گے، ہم غیر جمہوری حکومت کو ہٹانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ نے حکومت کو دباؤ سےدوچار اور پریشان کیا ہے جو سب  کو نظر آرہا ہے۔

عمران نیازی کی نا سمجھ گفتگو ریاست پاکستان کیلئے گھبرانے والی بات ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ندیم افضل چن میری وکٹ تھی ان کو لوٹ کر آنا ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے دیگر ناراض ساتھیوں کے لیے بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی لوگ ہیں اور ہمیں بہترین سیاسی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔


متعلقہ خبریں