وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرین مسئلے کے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کامیاب ہو گی۔
مغربی پابندیاں روس کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں، پیوٹن
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ نے پشاور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔