روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

ماسکو: روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کے جانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھول دی ہے روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز جنگ بندی کا اعلان کیا تا کہ دو محصور شہروں بشمول اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ماریوپول کے رہائشیوں کو انخلا کی اجازت دی جا سکے

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں راہداری 10 بجے کھولی گئی ہے جس کے ذریعے ماری پول اور ولنواکا میں موجود شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں: نیٹو اجلاس کمزور اور الجھنوں سے بھرا ہوا تھا، یوکرینی صدر

قبل ازیں یوکرینی صدر زیلنسکی سے امریکی سینیٹ زوم پر بات چیت کرے گی،خبر رساں ادارے کےمطابق روسی حملے کے بعد سے زیلنسکی صدر بائیڈن کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں،یہ پہلا موقع ہو گا جب روسی حملے کے بعد سینیٹ یوکرینی رہنما سے بات کرے گی،

دوسری جانب روس اور یوکرین کے سفارت کاروں کے درمیان بیلا روس کی سرحد پر ہونے والے امن مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا جس میں ایک اہم نکتے پر فریقین نے اتفاق کرلیا بیلا روس کی سرحد پر ہونے والی بات چیت کے دوران فریقین جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے بحفاظت انخلا کے لیے محفوظ راہداری بنانے پر راضی ہوگئے


متعلقہ خبریں