انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی، حنیف عباسی

فوٹو: فائل


راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔

میئر راولپنڈی سردار نسیم  کے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے راولپنڈی کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے، ہم پورا سال عوام کے درمیان میں رہے ہیں لیکن انتخابات کے دنوں میں برساتی مینڈک بھی باہر نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی سوچ اور شہباز شریف کے ویژن کے ساتھ  شیر ہی سب کی آواز ہوگی۔

اس موقع پر میئر راولپنڈی سردار نسیم نے کہا کہ پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی ہم اُسی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، راولپنڈی شہر کی قیادت انتخابات کے بارے میں متفقہ فیصلہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں